بیرونی سرمایہ کاری 33 فیصد کم ہونے سے پاکستان میں مہنگائی میں اضافہ

مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری 33.4 فیصد کم، مہنگائی 5.7 فیصد تک بڑھ گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان، بیرونی سرمایہ کاری 33 فیصد کم ہونے سے مہنگائی میں اضافہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ملک میں جاری مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

وزارت منصوبہ بندی کی ماہانہ ترقیاتی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2025-26 کے جولائی تا مارچ کے دوران مہنگائی کی شرح 5.7 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جو گزشتہ سال اسی عرصے میں 5.3 فیصد تھی۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان 9 ماہ کے دوران برآمدات میں 1.2 فیصد کمی ہوئی جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاری 33.4 فیصد کم ہوئی اور درآمدات میں 8.3 فیصد اضافہ ہوا۔

ایف بی آر نے اس عرصے میں 10.1 فیصد اضافے کے ساتھ 9306 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا، جبکہ ترسیلات زر میں 2.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں پاکستانیوں نے 30 ارب 30 کروڑ ڈالر بیرون ملک سے بھیجے جبکہ برآمدات 30 ارب 60 کروڑ ڈالر تک محدود رہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں