پنجاب میں خاتون ٹک ٹاکر کی پیرا فورس گاڑی پر ماڈلنگ کی تصاویر اور ویڈیو وائرل

پنجاب میں خاتون ٹک ٹاکر کی پیرا فورس کی گاڑی پر ماڈلنگ کی ویڈیو وائرل ہوگئی، حکام تحقیقات میں مصروف۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب، خاتون ٹک ٹاکر کی پیرا فورس گاڑی پر وائرل ماڈلنگ

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خاتون ٹک ٹاکر کی پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (PERA) کی گاڑی پر چڑھ کر ماڈلنگ کی تصاویر اور ویڈیو وائرل ہوگئیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر اور ویڈیو میں ٹک ٹاکر کو پیرا فورس کی گاڑی پر چڑھے ویڈیو بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان پیرا کا کہنا ہے کہ گاڑی کسی پارکنگ میں کھڑی تھی جب لڑکی نے ٹک ٹاک بنائی۔

پیرا کے ترجمان کے مطابق پتا چلا رہے ہیں کہ یہ ٹک ٹاکر کون ہے؟ تاہم ٹک ٹاک بناتے وقت گاڑی کے پاس کوئی افسر موجود نہیں تھا۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر کچھ عرصے سے ٹک ٹاکرز کی جانب سے غیر معمولی مقامات پر ویڈیو بنانے کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں