پاک بحریہ کا میزائل تیمور کا کامیاب تجربہ

پاک بحریہ نے میزائل تیمور کا کامیاب تجربہ کیا، جو قومی دفاعی صلاحیت میں اہم پیش رفت ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاک بحریہ، میزائل تیمور کا کامیاب تجربہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاک بحریہ نے مقامی طور پر تیار کردہ کروز میزائل تیمور کا کامیاب تجربہ کر لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، یہ میزائل فضا سے سطح سمندر پر مار کرنے والا اینٹی شپ سسٹم ہے جس کا کامیاب لائیو ویپن فائرنگ تجربہ کیا گیا۔

تجربے میں میزائل نے غیر معمولی درستگی کے ساتھ ہدف کو نشانہ بنایا، جس سے پاک بحریہ کی طویل فاصلے تک خطرات کا سراغ لگانے کی صلاحیت ثابت ہوئی۔

پاک نیوی کی جانب سے اس کامیاب تجربے کو قومی دفاعی صلاحیت میں اہم پیش رفت قرار دیا گیا ہے، جو مسلح افواج کی حکمت عملی کو تقویت دیتا ہے۔

واضح رہے کہ صدر، وزیراعظم اور افواج کے سربراہان نے اس کامیابی پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں