پاکستان کو سعودی عرب سے مزید ایک ارب ڈالر کی قسط موصول

پاکستان کو سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی دوسری قسط مل گئی، زرِ مبادلہ کے ذخائر مستحکم ہوں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سعودی عرب، پاکستان کو مزید ایک ارب ڈالر کی قسط موصول

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کو سعودی عرب سے مزید ایک ارب ڈالر کی قسط موصول ہو گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 20 اپریل کی ویلیو ڈیٹ پر سعودی عرب سے ایک ارب امریکی ڈالر موصول ہوئے ہیں۔

یہ رقم سعودی عرب کی فراہم کردہ 3 ارب ڈالر کے ڈیپازٹ کی دوسری قسط ہے، جو پاکستان کے زرِ مبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کرنے میں مدد دے گی۔

اس سے قبل 15 اپریل کو پاکستان نے 2 ارب ڈالر کی پہلی قسط وصول کی تھی، جس سے مالی نظام کو تقویت ملی۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کی یہ مالی معاونت پاکستان کی معیشت کو بحران سے نکالنے کے لئے اہم سمجھی جا رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں