غیر ملکی کمپنی کا پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں لانچ کرنے کا اعلان

غیر ملکی کمپنی نے پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں لانچ کرنے کا اعلان کیا، آئندہ پانچ سال میں تیس سے چالیس کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
غیر ملکی کمپنی، پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں لانچ کرے گی

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان میں گاڑیاں بنانے والی ایک بڑی غیر ملکی کمپنی نے آئندہ چار سے پانچ سال کے دوران تیس سے چالیس کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ الیکٹرک وہیکل لانچ کرنے کے لیے دس سالہ کلیئر آٹو پالیسی کا اعلان کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی میں ابہام نہیں ہونا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار انڈس موٹرز کے سی ای او علی اصغر جمالی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹویوٹا آئندہ پانچ سال میں 30 سے 40 کروڑ ڈالرکی سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے۔

علی اصغر جمالی کا کہنا تھا کہ الیکٹرک وہیکل کی ٹیکنالوجی کا مستقبل روشن ہے، اور وہ بھی ای وی گاڑی لانچ کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شرح سود کم ہونے سے آٹو فائنانسنگ میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ علی اصغر جمالی نے کہا ملک میں گاڑیوں کے خام مال کی صنعت کی ضرورت ہے تاکہ سستے خام مال سے گاڑی کی قیمت کم رہے۔ حکومت کو گاڑیاں درآمد کرنے والے ممالک سے ترجیحی تجارت کے معاہدے کرنے چاہئیں۔

دیگر متعلقہ خبریں