ایران نے امریکی قبضے کے خلاف اقوام متحدہ میں شکایت درج کی، تنازع عالمی فورم تک پہنچا۔
نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران نے اپنے تجارتی جہاز ‘ایم وی توسکا’ پر امریکی قبضے کے خلاف اقوام متحدہ میں شکایت درج کرائی ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان بحری تنازع عالمی فورم تک پہنچ گیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ نے امریکی اقدام کو غیر قانونی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔ ایران نے مطالبہ کیا ہے کہ جہاز اور عملے کو فوری رہا کیا جائے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق، ایران نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کے اس فعل کے خطرناک نتائج ہو سکتے ہیں اور یہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔
دوسری جانب، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو مذاکرات کی میز پر آنے پر زور دیا ہے، اور کہا ہے کہ ایران کو ناقابل یقین مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے اگر وہ بات چیت نہ کرے۔
واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جوہری پروگرام اور بحری تنازعات کی وجہ سے تعلقات میں تناوٴ موجود ہے۔ امریکا نے ایران کو ایٹمی ہتھیار تک رسائی نہ دینے کا عزم کر رکھا ہے۔












