آبنائے ہرمز کی بندش سے تیل قیمتوں میں اضافہ

ایران اور امریکا کی کشیدگی کے باعث آبنائے ہرمز کی بندش سے عالمی تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آبنائے ہرمز کی بندش، عالمی تیل قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث آبنائے ہرمز کی بندش سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

برینٹ خام تیل کی قیمت 94 ڈالر 87 سینٹ فی بیرل تک پہنچ گئی جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 88 ڈالر 77 سینٹ فی بیرل ہو گئی ہے۔

علاوہ ازیں، جاپان کے نکی انڈیکس میں 0.60 فیصد، چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں 0.76 فیصد اور ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 0.77 فیصد اضافہ ہوا۔

تیل کی قیمتوں میں اضافے کا اثر عالمی معیشت پر پڑ رہا ہے جس سے مختلف شعبے متاثر ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز عالمی تجارت کے لیے ایک اہم راستہ ہے، جہاں سے دنیا کے ایک تہائی تیل کی ترسیل ہوتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں