سعودیہ نے پاکستان میں رکھے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کر دی، معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سعودی عرب نے پاکستان میں رکھے گئے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کر دی ہے۔ اس حوالے سے اسٹیٹ بینک اور سعودی فنڈ برائے ترقی کے درمیان معاہدہ طے پایا گیا اور دستخط کیے گئے۔
واشنگٹن میں منعقد تقریب کے دوران سعودی فنڈ کے سی ای او سلطان بن عبدالرحمان اور اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد نے دستخط کیے۔ یہ تقریب عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے بہار اجلاس 2026 کے موقع پر منعقد ہوئی۔
وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر امریکا میں پاکستان کے سفیر بھی موجود تھے۔
یہ معاہدہ سعودی فنڈ برائے ترقی اور اسٹیٹ بینک کے درمیان ہوا جس کے تحت اسٹیٹ بینک میں رکھے گئے 3 ارب ڈالر کے سعودی ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ یہ معاہدہ پاکستان کی مالی مشکلات کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا اور سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔















