اسلام آباد میں تبلیغی جماعت کا اجتماع ایک ہفتے کیلئے موخر

اسلام آباد میں ایران امریکا مذاکرات کے باعث تبلیغی جماعت کا اجتماع ایک ہفتے کیلئے موخر کر دیا گیا۔ اجتماع اب یکم سے تین مئی تک ہو گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد، تبلیغی جماعت کا اجتماع ایک ہفتے کیلئے موخر

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد میں ایران امریکا مذاکرات کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔ اس کے نتیجے میں اسلام آباد میں ہونے والا تبلیغی جماعت کا اجتماع بھی ایک ہفتے کے لیے موخر کر دیا گیا ہے۔

رائیونڈ کی شوری کے احباب اور اکابرین نے موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر اسلام آباد اجتماع کے متعلق مشورہ و تبادلہ خیال کیا۔

بعد ازاں شوری نے فیصلہ کیا کہ اجتماع کو ایک ہفتے کے لیے موخر کر دیا جائے۔ اجتماع اب یکم، دو اور تین مئی کو مسجد ابوالقاسم اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔

یہ فیصلہ موجودہ سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔

یاد رہے کہ تبلیغی جماعت کے اجتماعات میں لاکھوں افراد شرکت کرتے ہیں، جو امن اور بھائی چارے کا پیغام دیتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں