پنجاب میں شرمپ فارمنگ کے ذریعے بنجر زمینوں کی ترقی

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کی بنجر زمینوں کو شرمپ فارمنگ کے ذریعے معاشی زونز میں تبدیل کرنے کا انقلابی منصوبہ شروع کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب میں شرمپ فارمنگ، بنجر زمینیں معاشی زونز میں تبدیل

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کی بنجر زمینوں کو معاشی زونز میں تبدیل کرنے کے لیے شرمپ فارمنگ کے انقلابی منصوبے کا آغاز کیا ہے۔

سرگودھا شرمپ سٹیٹ میں 126 میں سے 118 تالابوں کی کھدائی مکمل کر لی گئی ہے۔ 92 فیصد پشتے تیار ہو چکے ہیں اور 116 ٹیوب ویلز کی بورنگ کی جا چکی ہے۔ پانی کی فراہمی کا نظام بھی 92 فیصد تک مکمل ہو چکا ہے۔

365 ایکڑ اراضی کی صفائی اور سروے مکمل ہونے کے بعد 2020 میٹر لمبی سڑک کے لیے زمین پختہ کی جا چکی ہے۔ ویئر ہاؤس کی تعمیر 90 فیصد مکمل ہے۔ یہ منصوبہ مجموعی طور پر 500 ایکڑ پر مشتمل ہے۔

علی والا شرمپ سٹیٹ میں 1267 ایکڑ میں سے 90 فیصد رقبہ کلیئر کیا جا چکا ہے۔ 737 میں سے 642 تالاب مکمل ہو چکے ہیں۔ ڈرینج سسٹم 91 فیصد اور ایم ڈی سی ڈرینز کی کھدائی مکمل ہے۔

واضح رہے کہ یہ پنجاب میں سرکاری سرپرستی میں جھینگوں کی افزائش کا پہلا جدید سائنسی منصوبہ ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ منصوبہ نہ صرف بنجر زمینوں کو آباد کرے گا بلکہ روزگار کے مواقع اور برآمدات میں بھی اضافہ ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں