تل ابیب میں ایرانی حملوں سے 1 ہزار سے زائد گھر ناقابلِ رہائش، اربوں کا نقصان ہوا۔
تل ابیب: (رائیٹ ناوٴ نیوز) تل ابیب کے میئر رون ہلدائی نے بتایا ہے کہ حالیہ جنگ میں ایران کے جوابی حملوں سے شہر میں 1 ہزار سے زائد رہائشی یونٹس ناقابلِ رہائش ہو چکے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق میزائل حملوں اور ان کو روکنے کی کوششوں کے دوران ملبے نے نہ صرف تل ابیب بلکہ دیگر شہروں میں بھی عمارتوں اور بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق حکام کو تقریباً 30 ہزار اسرائیلی شہریوں کی جانب سے املاک کے نقصان کے دعوے موصول ہو چکے ہیں، جن میں 18 ہزار 408 عمارتیں، 6 ہزار 617 گاڑیاں اور 2 ہزار 549 دیگر سامان شامل ہیں۔
اسرائیل کی وزارت خزانہ کے مطابق ایران اور لبنان کے خلاف 40 روزہ جنگ کی مجموعی لاگت تقریباً 17.5 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے، جو ملکی معیشت پر بڑا بوجھ ہے۔
واضح رہے کہ ماہرین کے مطابق جنگ کے اثرات شہری ڈھانچے، معیشت اور روزمرہ زندگی پر بھی گہرے ہیں، جبکہ نقصانات کے ازالے اور بحالی کے لیے طویل وقت درکار ہوگا۔












