مس یونیورس کے مالکان پر دھوکہ دہی اور اسمگلنگ کے الزامات

مس یونیورس کے مالکان پر دھوکہ دہی اور اسمگلنگ کے الزامات کے تحت گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیے گئے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

بنکاک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) میکسیکو اور تھائی لینڈ میں مس یونیورس کے شریک مالکان پر دھوکہ دہی، منشیات، ہتھیاروں اور ایندھن کی اسمگلنگ کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

تھائی لینڈ کی میڈیا شخصیت اینی جاکاپونگ، جو مس یونیورس کی شریک مالک ہیں، پر الزام ہے کہ ان کی کمپنی نے سرمایہ کار کو گمراہ کر کے کمپنی بانڈز فروخت کیے۔

تھائی لینڈ کی عدالت نے 930,000 ڈالر کے فراڈ پر گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا ہے۔

میکسیکو کے شریک مالک راؤل روچا کانتو پر منشیات، ہتھیاروں اور ایندھن کی اسمگلنگ کا الزام ہے۔

میکسیکو کی حکام نے کہا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور 13 افراد کے خلاف وارنٹ جاری ہو چکے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں