مفتاح اسماعیل نے سرمایہ کاری کی کمی پر تشویش کا اظہار کیا، معاشی ترقی کی راہ میں رکاوٹوں کی نشاندہی کی۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ دنیا میں عزت بڑھنے کے باوجود ملک میں سرمایہ کاری نہیں ہو رہی۔
انہوں نے کہا کہ بےروزگاری کی شرح میں اضافہ متوقع تھا کیونکہ معاشی ترقی نہیں ہو رہی۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ادارہ جاتی اصلاحات کے بغیر 6 فیصد کی ترقی ممکن نہیں، ہم 50 ہزار کمانے والے سے ٹیکس لیتے ہیں جبکہ ہزار ایکڑ زمین والے سے نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی صنعت کو برآمد کے قابل بنانے کے لیے ٹیکس ریٹ کے ساتھ بجلی اور گیس کی قیمتیں کم کرنا ہوں گی۔













