وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ سے دو نیشنل گارڈ اہلکار ہلاک، مشتبہ شخص گرفتار۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈز پر فائرنگ سے دو اہلکار ہلاک ہو گئے۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد وائٹ ہاؤس کو بند کر دیا گیا اور سکیورٹی اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔ ایک مشتبہ شخص کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیوٹ نے بتایا کہ صدر ٹرمپ کو واقعے کی مکمل بریفنگ دے دی گئی ہے اور وہ حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی نے بھی تصدیق کی ہے کہ مختلف ایجنسیاں معلومات اکٹھی کر رہی ہیں۔ صدر ٹرمپ نے حملہ آور کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ نیشنل گارڈ پر حملہ کرنے والا بھاری قیمت چکائے گا۔
رونالڈ ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر بھی پروازوں کو عارضی طور پر روک دیا گیا، تاہم چند گھنٹوں بعد معمول کی کارروائیاں بحال کر دی گئیں۔














