نریندر مودی کی مبینہ مساج ویڈیو، حقیقت کیا ہے؟

سوشل میڈیا پر مودی کی مبینہ مساج ویڈیو وائرل، حقیقت میں یہ ویڈیو ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر کے شوہر کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
نریندر مودی کی مبینہ مساج ویڈیو، حقیقت کیا ہے؟

نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ایک خاتون سے چہرے کا مساج کروا رہے ہیں۔

یہ مختصر ویڈیو کلپ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر انہی دعوؤں کے ساتھ شیئر کی گئی، جس سے صارفین میں یہ تاثر پیدا ہوا کہ ویڈیو میں نظر آنے والا شخص واقعی مودی ہے۔

اس ویڈیو کو پھیلانے میں بعض سماجی کارکنوں اور معروف شخصیات نے بھی حصہ لیا، جیسے بھارتی پروفیسر اور سماجی کارکن مدھو کشور، جنہوں نے براہ راست نام نہیں لیا لیکن کلپ کو اپنے اکاؤنٹ سے شیئر کیا۔

تاہم حقیقت یہ ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والا شخص مودی نہیں بلکہ سوشل میڈیا انفلوئنسر کے شوہر ہیں۔

واضح رہے کہ اس ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون انسٹاگرام انفلوئنسر پردیپ کور ڈھلوں ہیں، جنہوں نے یہ ویڈیو اپنے شوہر کے ساتھ بنائی تھی اور خود بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

دیگر متعلقہ خبریں