امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کی پریس کانفرنس کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر مذاق بن گئے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ اس وقت سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنے ہوئے ہیں، جب 6 اپریل 2026 کو ان کی پریس کانفرنس کے دوران ایک ویڈیو وائرل ہو گئی۔
اس ویڈیو کلپ کو انسٹاگرام، فیس بک اور ایکس پر تیزی سے شیئر کیا جا رہا ہے، جس میں دورانِ تقریر ایک آواز سنائی دی، جو بظاہر ‘ریح خارج’ ہونے کی معلوم ہوتی ہے۔
کینیا میں ایرانی سفارت خانے نے بھی اس ویڈیو کو شیئر کر کے طنزیہ تبصرہ کیا ہے کہ بالاخر آبنائے ہرمز کھل گئی۔
The Strait is opened pic.twitter.com/yAh67KMFyQ
— IRAN EMBASSY in KENYA (@IRANinKENYA) April 6, 2026
یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب وزیر دفاع ایران پر ممکنہ حملوں پر گفتگو کر رہے تھے۔ صارفین نے اس ویڈیو کو مزاحیہ میمز میں تبدیل کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے اس واقعے پر ابھی تک کوئی باضابطہ تبصرہ نہیں کیا گیا ہے، جبکہ خطے میں کشیدگی برقرار ہے۔











