رجب بٹ کی وائرل ویڈیو پر ایمان فاطمہ نے اہم انکشافات کیے ہیں، ویڈیو کو منصوبہ بندی کے تحت بنائی گئی قرار دیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ ایک نئی ویڈیو کے باعث عوامی تنقید کا شکار ہو گئے ہیں۔ ویڈیو میں وہ اپنے بیٹے کیوان سلطان کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر حالیہ وائرل ویڈیو کو رجب بٹ کے بیٹے کی پہلی جھلک قرار دیا گیا۔ تاہم ایمان فاطمہ نے اس ویڈیو کو منصوبہ بندی کے تحت بنائی گئی قرار دیتے ہوئے اہم انکشافات کیے ہیں۔
ایمان فاطمہ نے بتایا کہ ویڈیو منصوبہ بندی کے تحت ریکارڈ کی گئی اور پھر جان بوجھ کر لیک کی گئی۔ مقصد صرف ہمدردی بٹورنا اور سوشل میڈیا پر امیج درست کرنا تھا۔
یہ ویڈیو بچوں کے استحصال کا معاملہ ہے۔ ایمان فاطمہ نے اس کو معاشرتی خطرہ قرار دیا اور کہا کہ یہ لوگ بچوں کو کانٹینٹ کا ذریعہ بنا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کی شادی شروع سے ہی خبروں میں رہی ہے۔ اب بیٹے کے معاملے پر یہ انکشاف ان کے درمیان موجود خلیج کو مزید گہرا کر گیا ہے۔















