پنجاب پولیس کو چوتھے کوارٹر کا بجٹ جاری، مہنگائی کے باعث کمی

پنجاب پولیس کو چوتھے کوارٹر کا بجٹ جاری، مہنگائی کی وجہ سے 6 ارب کی کمی کی گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب پولیس کو چوتھے کوارٹر کا بجٹ جاری، مہنگائی کے باعث کمی

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب حکومت نے چوتھے کوارٹر کے لیے پنجاب پولیس کو بجٹ جاری کر دیا ہے، جس میں مہنگائی کی وجہ سے کمی بھی کی گئی ہے۔

پنجاب پولیس کو چوتھے کوارٹر کے لیے 44 ارب روپے کا بجٹ دیا گیا ہے، جبکہ مہنگائی کے باعث 6 ارب روپے کی کمی کی گئی ہے۔ رواں مالی سال کے 2 سو ارب روپے کے بجٹ میں سے 194 ارب جاری کیے جا چکے ہیں۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے بتایا کہ سب سے زیادہ رقم سی سی پی او لاہور کو 7 ارب 10 کروڑ روپے، جبکہ پنجاب کانسٹیبلری کو 2 ارب روپے دی گئی ہے۔

سی پی او فیصل آباد، راولپنڈی اور گوجرانوالہ کو بھی بالترتیب 1.9 ارب، 1.9 ارب اور 1.2 ارب روپے جاری کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اگلے ماہ میں استعمال نہ ہونے والے فنڈز واپس کر دیے جائیں گے اور سپلیمنٹری گرانٹ میں 30 سے 35 ارب روپے مزید طلب کیے جائیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں