گوتم اڈانی، مکیش امبانی سے ایشیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز چھین لیا

بھارتی تاجر گوتم اڈانی نے مکیش امبانی سے ایشیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز چھین لیا، ان کی دولت 92.6 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
گوتم اڈانی، مکیش امبانی سے ایشیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز چھین لیا

نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارت کے مکیش امبانی اب ایشیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز کھو بیٹھے ہیں۔ ان کی جگہ بھارت کے تاجر گوتم اڈانی نے لے لی ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق، اڈانی گروپ کے بانی گوتم اڈانی کی دولت 92.6 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے، جس نے انہیں دنیا کا 19 واں اور ایشیا کا امیر ترین شخص بنا دیا۔

مکیش امبانی کی دولت 90.8 ارب ڈالرز رہ گئی ہے، جس کے نتیجے میں وہ عالمی فہرست میں 20 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

گوتم اڈانی نے 2023 میں 119 ارب ڈالرز کے ساتھ سال کا آغاز کیا تھا، لیکن دولت میں کمی کے بعد نیچے چلے گئے تھے۔ اب انہوں نے دوبارہ اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے۔

واضح رہے کہ اس سال گوتم اڈانی کی دولت میں 8.1 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا، جبکہ مکیش امبانی کی دولت میں 16.9 ارب ڈالرز کی کمی آئی۔

دیگر متعلقہ خبریں