امریکا کی ایران سے مذاکرات میں پوزیشن کمزور ہے،ہیلری کلنٹن

ہیلری کلنٹن نے خبردار کیا کہ امریکا ایران سے مذاکرات میں کمزور پوزیشن میں ہے، جس سے سفارتی برتری کھو چکا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ہیلری کلنٹن، امریکا کی ایران سے مذاکرات میں کمزور پوزیشن کا انکشاف

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا کی سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے ایران کے ساتھ حالیہ کشیدگی اور مذاکرات کی ناکامی پر تشویش ظاہر کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکا اس وقت ‘انتہائی کمزور پوزیشن’ میں آ گیا ہے اور اپنی سفارتی برتری کھو چکا ہے۔

ایک ٹی وی انٹرویو میں ہیلری کلنٹن نے کہا کہ موجودہ حالات میں امریکا کو ایران پر دباؤ ڈالنے والی طاقت ہونا چاہیے تھی، لیکن صورتحال اس کے برعکس ہو چکی ہے۔ واشنگٹن اپنی سفارتی برتری اور لیوریج کھو بیٹھا ہے۔

انہوں نے صدر ٹرمپ کی ٹیم پر بھی تنقید کی، خاص طور پر مذاکرات میں جیرڈ کشنر اور مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی نمائندہ اسٹیو وٹکوف کی شمولیت پر سوال اٹھے ہیں۔

ہیلری کلنٹن کے مطابق موجودہ سفارتی حکمت عملی نے امریکا کی پوزیشن کو کمزور کیا ہے۔ اس کے باعث نہ صرف مذاکرات متاثر ہوئے بلکہ عالمی سطح پر امریکا کا اثر و رسوخ بھی کم ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی اور مذاکرات میں تعطل خطے میں مزید غیر یقینی صورتحال پیدا کر سکتا ہے، جبکہ عالمی طاقتوں کی نظریں بھی اس تنازع کے مستقبل پر مرکوز ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں