آئی ایم ایف پروگرام میں فی الحال تبدیلی کی ضرورت نہیں۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ فی الحال آئی ایم ایف پروگرام میں اضافے یا تبدیلی کی ضرورت نہیں، مالی استحکام کے لیے دیگر آپشنز پر غور جاری ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، آئی ایم ایف پروگرام میں تبدیلی کی ضرورت نہیں

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عندیہ دیا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی نئی قسط کی منظوری جلد متوقع ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ پاکستان کو تقریباً 1.3 ارب ڈالر کی قسط جلد مل سکتی ہے۔

وزیر خزانہ نے واشنگٹن میں عالمی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال آئی ایم ایف پروگرام میں اضافے یا تبدیلی کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر معاشی صورتحال میں کمزوری آئی تو پھر آئی ایم ایف سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔ قرضوں کی ادائیگی اور مالی استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان فنڈنگ کے لیے تمام آپشنز پر غور کر رہا ہے، یورو بانڈ، سکوک اور کمرشل قرضوں پر کام جاری ہے۔ زرمبادلہ ذخائر تقریباً 2.8 ماہ کی درآمدات کے برابر ہیں۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ پاکستان پہلی بار 25 کروڑ ڈالر کا پانڈا بانڈ جاری کرنے جارہا ہے، جس کا مجموعی حجم ایک ارب ڈالر تک ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال ترسیلات زر 41.5 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے، جبکہ شرح نمو تقریباً 4 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ مشرق وسطیٰ جنگ کے باعث تیل مہنگا ہونے سے معیشت پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔ وزیر خزانہ نے اسٹریٹیجک پیٹرولیم ذخائر بنانے پر غور کرنے اور قابل تجدید توانائی کی طرف منتقلی کا عندیہ بھی دیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں