وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ بحران کے باوجود معیشت کو مستحکم انداز میں سنبھالا ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ بحران کے باوجود معیشت کو مستحکم انداز میں سنبھالا ہے۔
ہارورڈ یونیورسٹی میں پاکستان کی معیشت پر پینل ڈسکشن میں وزیر خزانہ نے مشرق وسطیٰ تنازعے کو عالمی معیشت کے لیے بڑا سپلائی شاک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے توانائی کی فراہمی میں تسلسل برقرار رکھا اور ٹارگٹڈ سبسڈی کا نظام جاری ہے۔
وزیر خزانہ کے مطابق یورو بانڈ ادائیگی نان ایونٹ رہی اور بیرونی ادائیگیوں میں اعتماد موجود ہے۔ کراچی پورٹ پر ٹرانزٹ ٹریفک میں ریکارڈ اضافہ ہوا جبکہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں مارچ کے دوران ریکارڈ ترسیلات زر موصول ہوئیں۔
انہوں نے وضاحت کی کہ ترسیلات زر پائیدار حل نہیں، برآمدات پر توجہ دینا ضروری ہے۔ اصل چیلنج اصلاحات پر عملدرآمد ہے۔ ٹیکس نظام میں بہتری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیر خزانہ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں ڈیجیٹائزیشن پر زور دیا اور شمسی توانائی کی پیداوار کو 8 ہزار میگاواٹ تک پہنچانے کا ہدف دیا ہے۔















