ابراہیم عزیزی، امریکا کو ایران سے معاہدے کی زیادہ ضرورت

ایرانی رہنما ابراہیم عزیزی کا کہنا ہے کہ امریکا کو ایران سے معاہدے کی زیادہ ضرورت ہے، ورنہ ایران اپنے راستے پر چلے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ابراہیم عزیزی، امریکا کو ایران سے معاہدے کی زیادہ ضرورت

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کی نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ہر جہاز کو نئے کنٹرول نظام کے تحت ٹول ادا کرنا ہوگا۔

روسی میڈیا سے گفتگو میں ابراہیم عزیزی نے کہا کہ ایران سے زیادہ امریکا کو معاہدے کی ضرورت ہے۔ معاہدے کے لیے امریکا کو ایران کے دونوں مطالبات ماننے ہوں گے۔ اگر شرائط قبول نہ کی گئیں تو ایران اپنے راستے پر چلے گا۔

ایران کی آئل ریفائننگ کی بحالی کا عمل جاری ہے۔ دو ماہ میں 80 فیصد صلاحیت بحال ہونے کی امید ہے۔ حالیہ حملوں میں تباہ ہونے والی آئل ریفائننگ صلاحیت کو آئندہ دو ماہ میں 70 سے 80 فیصد تک بحال کرنے کی توقع ہے۔

حکام نے اس بحالی کو معیشت کے لیے اہم قرار دیا ہے۔ تیل کی پیداوار میں اضافے سے ملکی معیشت کو استحکام مل سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے پر ڈیڈ لاک جاری ہے، جس کے باعث دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں