ایرانی فوج نے آبنائے ہرمز پر کنٹرول برقرار رہنے کا دعویٰ کیا، امریکی سینٹ کام کی تردید کی۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی فوج کے خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈ کوارٹر کے ترجمان نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول برقرار ہے۔ انہوں نے امریکی سینٹ کام کے بیان کی سختی سے تردید کی ہے۔
خبر کے مطابق ترجمان نے کہا کہ امریکی سینٹرل کمانڈر کا بیان غلط ہے۔ امریکی جہازوں کے گزرنے کا دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے کسی جہاز کی نقل و حرکت کا اختیار ایران کے پاس ہے۔
اس سے قبل امریکی سینٹ کام نے کہا تھا کہ امریکہ نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں ہٹانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ اس کے لیے امریکی بحریہ کے دو ڈسٹرائر تعینات کیے گئے ہیں۔
امریکی سینٹ کام نے مزید کہا کہ دونوں جہازوں نے آبنائے ہرمز سے گزرتے ہوئے خلیج عرب میں آپریشنز کیے ہیں۔ اضافی امریکی فوج اور زیر آب ڈرونز بھی شامل کیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ آبنائے ہرمز عالمی تجارت کے لیے اہم ہے اور ایران کا اس پر کنٹرول اس کی سلامتی کے لیے اہمیت رکھتا ہے۔











