وفاقی حکومت کا گیس کی تقسیم میں بہتری کے لیے اقدامات

وفاقی حکومت نے گیس کی بہتر تقسیم کے لیے اہم اقدامات کا فیصلہ کیا، آر ایل این جی کنکشنز پر عارضی پابندی کی تجویز دی گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وفاقی حکومت، گیس تقسیم میں بہتری کے لیے اہم اقدامات

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی حکومت نے ملک میں گیس کی بہتر تقسیم کے لیے اہم اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، حکومت نے آر ایل این جی (RLNG) کنکشنز پر عارضی پابندی عائد کرنے کی تجویز دی ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر قائم نیشنل کوآرڈی نیشن اینڈ مینجمنٹ کونسل (NCMC) نے اس حوالے سے سفارشات پیش کی ہیں۔

این سی ایم سی نے پیٹرولیم ڈویژن کو خط لکھا ہے جس میں گیس فراہمی بہتر ہونے تک نئے آر ایل این جی کنکشنز عارضی طور پر معطل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے سوئی گیس کی طلب اور رسد کے مؤثر انتظام کے لیے جامع حکمت عملی بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔ اضافی گیس کی فراہمی پر ہفتہ وار پیشرفت رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ منہگی آر ایل این جی کے متبادل مقامی قدرتی گیس کے استعمال کو فروغ دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس حوالے سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی سے مشاورت کی جائے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں