لبنان میں ہولناک اسرائیلی فضائی حملوں، 14 افراد جاں بحق

لبنان کے نبطیہ میں اسرائیلی حملوں میں 8 سکیورٹی اہلکار جاں بحق، حزب اللہ کا جوابی حملہ۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لبنان، اسرائیلی فضائی حملوں میں متعدد ہلاکتیں

نبطیہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لبنان کے جنوبی شہر نبطیہ میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 8 سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہو گئے ہیں۔ لبنانی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق نبطیہ میں ریاستی سکیورٹی دفتر سمیت کئی عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں۔

لبنانی میڈیا نے ان حملوں کو ہولناک قتل عام قرار دیا ہے۔ امدادی ٹیمیں ملبے تلے دبے زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کر رہی ہیں جبکہ شہر کے مختلف حصوں میں تباہی کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں۔

اقلیم التفاح کے قصبے جباع میں ایک کار واش مرکز پر بھی فضائی حملہ کیا گیا، جس میں 6 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، جن میں کار واش کا مالک، اس کے 2 بیٹے اور 3 دیگر افراد شامل ہیں۔

حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے اسرائیل کے اشدود بحری اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔ گروپ کے سربراہ نعیم قاسم نے کہا کہ مزاحمت جاری رہے گی اور اسرائیل کو یکطرفہ رعایتیں نہیں دی جائیں گی۔

واضح رہے کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان حالیہ ہفتوں میں کشیدگی بڑھ رہی ہے، تازہ حملوں نے خطے میں وسیع تر تصادم کے خدشات کو بڑھا دیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں