پاکستان نے 1.43 ارب ڈالر کا قرض بروقت ادا کر دیا

پاکستان نے 1.43 ارب ڈالر قرض کی ادائیگی کر دی، بروقت ادائیگیاں مالی نظم و ضبط کا مظہر ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان، 1.43 ارب ڈالر قرض کی ادائیگی مکمل

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے 1 ارب 43 کروڑ ڈالر سے زائد قرض کی ادائیگیاں کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے بتایا ہے کہ پاکستان نے 8 اپریل کو میچور ہونے والا 1.3 ارب ڈالر کا یورو بانڈ بروقت ادا کر دیا۔ حکومت نے دیگر ادائیگیوں میں 126 ملین ڈالر کے کوپن واجبات بھی ادا کیے۔

آج مجموعی قرض ادائیگیاں 1 ارب 42 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں۔ بروقت ادائیگیاں مالی نظم و ضبط کا مظہر ہیں۔ بیرونی مالیاتی دباؤ کے باوجود ادائیگیوں میں کوئی تعطل نہیں آیا۔

یہ ادائیگیاں مستحکم بیرونی ذخائر اور بہتر لیکویڈیٹی کا عملی اظہار ہیں۔ ادائیگیاں میکرو اکنامک استحکام اور معاشی لچک میں بہتری کا اشارہ بھی ہیں۔

واضح رہے کہ بڑی مالی ادائیگیوں کی کامیاب تکمیل، معاشی صلاحیت کا ثبوت ہے۔ ادائیگیوں سے عالمی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد مزید بحال ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں