عدالت نے جس ڈپٹی کمشنر کو سزادی اسے صدرنےمیڈل پہنادیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ضلع انتظامیہ کو پٹواریوں کی آسامیوں کے درست اشتہار دوبارہ جاری کرنے کا حکم دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ضلع انتظامیہ کو پٹواریوں کی آسامیوں کے درست اشتہار دوبارہ جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ عدالت کے حکم کے بغیر کام نہ کرنے پر عدالت برہم ہے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے عدالت میں کہا کہ اگر توہین عدالت کا نوٹس لیا تو فوری کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بے ایمانی کے باعث حکومت لوکل باڈیز کے الیکشن نہیں کراتی۔

 

جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کے دوران سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہر کام توہینِ عدالت کے بعد کرنے کی روایت درست نہیں۔ انہوں نے ریمارکس دیے کہ عدالت نے جس ڈپٹی کمشنر کو سزا دی تھی، اسے بعد میں اعزاز دیا گیا، جس سے نظام پر سوال پیدا ہوتے ہیں۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس میں کہا کہ غلط اشتہار جاری کرنا بدنیتی کے مترادف ہے اور اس سے مقامی بھرتیوں کا اصول متاثر ہوتا ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ لوکل پوسٹ ہونے کے باوجود امیدوار پنجاب اور سندھ سے کیسے بلائے جا رہے ہیں۔

عدالت نے مزید کہا کہ انتظامیہ مختلف فورمز پر قواعد کی خلاف ورزی کرتی ہے اور مقامی سطح پر بے ضابطگیاں جاری ہیں، جس سے سرکاری امور متاثر ہوتے ہیں۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ  جب تک شاملات کی زمین کی تقسیم نہیں ہوتی ہاؤسنگ سوسائٹی کا کام نہیں ہوگا۔

عدالت نے اسلام آباد انتظامیہ کو ہدایت کی کہ اشتہار میں تمام نکات درست کر کے آئندہ سماعت سے قبل دوبارہ جاری کیا جائے۔ کیس کی سماعت اگلے ماہ تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

کیس کی سماعت اگلے ماہ تک ملتوی کر دی گئی۔

دیگر متعلقہ خبریں