ملک میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل ہوا ہے، لاہور اور اسلام آباد میں بادل برسنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ملک میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل ہوگیا ہے، جس کے باعث لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں بادل برس پڑے۔ بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی ہے، جس میں مال روڈ، ایبٹ روڈ اور گلبرگ شامل ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی آئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بارش کا سلسلہ دن بھر وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔ لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔
راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس سے موسم خوشگوار اور سردی میں اضافہ ہوا ہے۔ دیگر شہروں میں بھی بارش کی اطلاعات ہیں۔
واضح رہے کہ بارش کے باعث پشاور اور دیگر شہروں میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں، جبکہ بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔















