گلگت بلتستان کے نگراں وزیراعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ یار محمد نے حلف اٹھا لیا، جنہیں انتخابات کے انعقاد کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔
گلگت: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گلگت بلتستان کے نگراں وزیراعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ یار محمد نے آج اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے ان سے حلف لیا۔ یہ حلف برداری 25 نومبر کو گلگت بلتستان حکومت اور اسمبلی کی 5 سالہ آئینی مدت کے ختم ہونے کے بعد ہوئی۔
جسٹس ریٹائرڈ یار محمد خان کو نگراں وزیراعلیٰ مقرر کیا گیا تھا تاکہ وہ اسمبلی انتخابات کروا سکیں۔ یہ انتخابات وفاقی الیکشن ایکٹ 2017ء کے تحت منعقد ہوں گے۔















