ایران کا امریکی لڑاکا طیارہ مار گرانے کا دعویٰ

ایران میں امریکی لڑاکا طیارہ مار گرائے جانے کا دعویٰ، اہلکاروں کی تلاش جاری۔ یہ واقعہ جنگ میں نئی عسکری پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران، امریکی لڑاکا طیارہ مار گرائے جانے کا دعویٰ

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ امریکی میڈیا ایگزیوس کی رپورٹ کے مطابق ایران میں ایک امریکی لڑاکا طیارہ مار گرائے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ طیارے میں موجود 2 اہلکاروں کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اگر یہ دعویٰ درست ثابت ہوتا ہے تو موجودہ جنگ کے دوران یہ پہلا موقع ہوگا جب امریکی لڑاکا طیارہ دشمن کی فائرنگ سے تباہ ہوا ہو۔ ایرانی سرکاری میڈیا نے تباہ شدہ طیارے کے ملبے کی تصاویر اور ویڈیوز نشر کی ہیں۔

ایگزیوس کے ابتدائی شواہد کے مطابق یہ طیارہ ایف 15 ہو سکتا ہے، تاہم آزادانہ تصدیق ابھی نہیں ہوئی۔ امریکی فوج اور وائٹ ہاؤس نے فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سرکاری ٹی وی نے دعویٰ کیا کہ ایک امریکی پائلٹ جنوب مغربی ایران میں جہاز سے باہر نکلا۔ پائلٹ کی مقامی تلاش کے اعلانات بھی نشر کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اگر یہ طیارہ واقعی مار گرایا گیا ہے تو یہ جنگ میں ایک نئی عسکری پیش رفت ہوگی، جس سے خطے میں امریکی فضائی کارروائیوں کے خطرات بڑھ جائیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں