اسرائیلی حملوں میں غزہ کی پٹی پر تین فلسطینی شہید، جنگ بندی کی کوششوں کو خطرہ

اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے، تین فلسطینی شہید، جنگ بندی کی کوششوں کو خطرہ لاحق۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

غزہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسرائیلی فوج نے مسلسل چوتھے روز غزہ کی پٹی پر حملے کیے جن کے نتیجے میں تین فلسطینی شہید ہوگئے ہیں، فلسطینی صحت حکام نے تصدیق کی ہے۔ یہ حملے ایک نازک جنگ بندی معاہدے کے لیے بڑا امتحان ثابت ہو رہے ہیں۔

مقامی باشندوں کے مطابق شمالی غزہ میں جمعے کے روز اسرائیلی گولہ باری اور فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں، جبکہ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی پر قائم ہے۔

غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق، اسرائیل نے ریڈ کراس کے ذریعے جمعہ کو 30 فلسطینیوں کی لاشیں حوالے کی ہیں، جو اسرائیلی حملوں میں مارے گئے تھے۔ حماس نے دو یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کی تھیں۔

جنگ بندی کے معاہدے کے تحت، حماس نے تمام زندہ یرغمالیوں کو رہا کیا، جس کے بدلے میں اسرائیل نے تقریباً دو ہزار فلسطینی قیدیوں کو آزاد کیا۔ معاہدے کے مطابق اسرائیل نے اپنی افواج کے انخلا، حملوں کی بندش، اور انسانی امداد میں اضافے پر بھی رضامندی ظاہر کی تھی۔

دو سال سے جاری غزہ کی اس جنگ میں اب تک 68,000 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ یہ تنازع اکتوبر 2023 میں اس وقت شروع ہوا جب حماس کے زیرِ قیادت جنگجوؤں نے جنوبی اسرائیل پر حملہ کیا تھا، جس میں 1,200 افراد مارے گئے اور 251 کو یرغمال بنا کر غزہ لے جایا گیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں