قومی اسمبلی کی کمیٹی میں کاسمیٹکس بل پر بحث، عملدرآمد میں ناکامی کا انکشاف

قومی اسمبلی کی کمیٹی میں کاسمیٹکس بل پر بحث، عملدرآمد میں ناکامی کا انکشاف۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا اجلاس جام عبد الکریم کی زیرِ صدارت منعقد ہوا جس میں پاکستان جنرل کاسمیٹکس (منسوخ) بل 2025 پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے بتایا کہ بل پارلیمنٹ میں پیش ہونے کے باوجود اس پر عملدرآمد نہیں ہوا۔ وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ اس بل کو واپس لیا جائے۔ یہ بل ممبر قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ کی طرف سے پیش کیا گیا تھا۔

آغا رفیع اللہ نے کہا کہ یہ فراڈ پاکستانی قوم اور قومی اسمبلی کے ساتھ ہوا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ منہ پر لگانے والی کریموں اور کاسمیٹکس میں زہریلے مواد شامل ہوتے ہیں جو انسانی جلد کے لیے مضر صحت ہیں۔

سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے بتایا کہ پاکستان میں دو قسم کے کاسمیٹکس استعمال ہوتے ہیں؛ ایک وہ جو درآمد کیے جاتے ہیں اور دوسرے وہ جو مقامی طور پر تیار ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قانون ختم ہونے کے بعد بھی کاسمیٹکس کا کاروبار جاری رہے گا۔

آغا رفیع اللہ نے زور دیا کہ مارکیٹ میں ایسے پراڈکٹس آنے چاہئیں جو جلد کے لیے مفید ہوں۔

دیگر متعلقہ خبریں