بھارتی آبی جارحیت کا جواب، دریائے چناب پر ڈیم تعمیر کا فیصلہ

دریائے چناب پر ڈیم کی تعمیر کا فیصلہ، بھارتی آبی جارحیت کا جواب دینے کی کوشش۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

چنیوٹ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی آبی جارحیت کا جواب دینے کے لیے دریائے چناب پر ڈیم کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کے اجلاس میں سینیٹر شہادت اعوان کی زیر صدارت یہ فیصلہ کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈیم کی فزیبلٹی اسٹڈی مکمل ہو چکی ہے جبکہ پی سی ون تیاری کے مراحل میں ہے۔ قومی فلڈ پروٹیکشن پلان، جس کی لاگت 824 ارب روپے ہے، مشترکہ مفادات کونسل سے منظوری کا منتظر ہے۔

کمیٹی نے صوبوں کو فوری طور پر دریاؤں پر تجاوزات ہٹانے کی ہدایت کی ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے پنجاب اور سندھ کے دریاؤں کے راستوں سے تجاوزات کے خاتمے پر عدم توجہ پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر اگلے مون سون سے قبل تجاوزات نہ ہٹائی گئیں تو یہ مجرمانہ فعل ہوگا۔

واپڈا حکام نے کمیٹی کو ملک بھر میں واٹر فلو کی نگرانی اور سیلاب سے قبل وارننگ سسٹم کے لیے نصب ہونے والے ٹیلی میٹری سسٹم کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں