کراچی کی سڑکوں کی تعمیر کے لیے 25 ارب روپے کی منظوری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا اعلان۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کی سڑکوں کی تعمیر کے لیے 25 ارب روپے کی منظوری دی ہے۔
وزیر اعلیٰ ہاؤس میں مراد علی شاہ کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیر بلدیات سید ناصر شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکرٹری آغا واصف اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
مراد علی شاہ نے 315 اندرونی سڑکوں اور گلیوں کے ساتھ 60 بڑی سڑکوں کی تعمیر نو کے لیے 25 ارب روپے کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو خستہ حال انفراسٹرکچر سے نجات دلانے میں فنڈز رکاوٹ نہیں بنیں گے، لیکن تعمیر نو کا کام فوری شروع ہونا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ یہ کام جنگی بنیادوں پر مکمل ہو، جبکہ سیف سٹی منصوبے کے نفاذ سے شہر میں ٹریفک حادثات میں کمی آئی ہے۔















