مس یونیورس مقابلے میں دھاندلی کا الزام، سابق جج کا انکشاف

عمر حرفوش نے مس یونیورس مقابلے میں دھاندلی کا الزام عائد کیا، ایم یو او نے الزامات مسترد کر دیے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

پیرس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لبنانی نژاد فرانسیسی کمپوزر اور سابق مس یونیورس جج عمر حرفوش نے الزام عائد کیا ہے کہ مس یونیورس مقابلہ پہلے سے طے شدہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ مقابلے کے مالک راؤل روچا نے کاروباری مفادات کی بنا پر مس میکسیکو فاطمہ بوش کو پہلے ہی فاتح مقرر کر رکھا تھا۔

عمر حرفوش نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ روچا کا فاطمہ بوش کے والد کے ساتھ کاروباری تعلق ہے اور دوبئی میں ان کی طرف سے دباؤ ڈالا گیا کہ فاطمہ کو ووٹ دیا جائے۔

راؤل روچا نے عمر حرفوش کو ججنگ پینل سے ہٹانے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ عمر کے بیانات چیریٹی پروگرام کو متاثر کر رہے تھے اور ان کے الزامات ناقابل قبول تھے۔

ایم یو او نے عمر حرفوش کے تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تمام مراحل شفاف طریقے سے مکمل ہوئے اور عمر حرفوش پر برانڈ استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

واضح رہے کہ 21 نومبر 2025 کو تھائی لینڈ میں ہونے والی 74ویں مس یونیورس تقریب میں فاطمہ بوش نے ڈنمارک کی وکٹوریا تھیلوِگ سے تاج سنبھالا اور میکسیکو کی چوتھی مس یونیورس بنیں۔

دیگر متعلقہ خبریں