کراچی ای چالان، عدالت کاحکم امتناع دینے سے انکار

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی ای چالان کے خلاف حکم امتناع مسترد کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کر لیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سندھ ہائی کورٹ میں ای چالان کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران عدالت نے ای چالان کے خلاف فوری حکم امتناع دینے کی استدعا مسترد کر دی۔

جماعت اسلامی، مرکزی مسلم لیگ، بس اونرز ایسوسی ایشن اور شہریوں نے ای چالان کے بھاری جرمانوں کے خلاف درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ درخواست گزاروں کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ لاہور اور کراچی کے جرمانوں میں فرق ہے، جو شہر قائد کے ساتھ امتیازی سلوک کے مترادف ہے۔

عدالت نے وکیل کو ہدایت کی کہ کراچی کا موازنہ دیگر شہروں سے نہ کیا جائے اور فوری حکم امتناع دینے سے انکار کر دیا۔ عدالت نے ڈی آئی جی ٹریفک سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا اور سماعت 11 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

دیگر متعلقہ خبریں