ایران جنگ میں آبنائے ہرمز کھلا رکھنے میں چیلنجز کا سامنا ہے۔ مارکو روبیو کا اعتراف

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ ایران میں فوجی مقاصد حاصل کرنے کے باوجود آبنائے ہرمز کھلا رکھنا چیلنج بن سکتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران، آبنائے ہرمز کھلا رکھنے میں چیلنجز کا سامنا: مارکو روبیو

پیرس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا ایران میں زمینی فوج اتارے بغیر اپنے مقاصد حاصل کر سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں ایران کی نمائندگی کون کرے گا، اس کا انتظار ہے۔

مارکو روبیو نے جی سیون وزرائے خارجہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایران میں فوجی مقاصد حاصل کرنے کے باوجود آبنائے ہرمز کھلا رکھنا ایک فوری چیلنج بن سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا جنگ کے بعد آبنائے ہرمز کھلا رکھنے کے لیے بین الاقوامی تعاون حاصل کرے گا۔ خدشہ ہے کہ ایران آبنائے ہرمز کے لیے ٹول سسٹم قائم کر سکتا ہے۔

روبیو کے مطابق آبنائے ہرمز بند کرنا خطرناک ہے اور دنیا کے پاس اس کا منصوبہ ہونا چاہیے۔ یوکرین کے لیے مختص ہتھیار ایران کے خلاف استعمال نہیں کیے جا رہے، لیکن ایسا ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز کے قریب پہنچتے وقت ہر جہاز کو ایک کوڈ دیا جاتا ہے، جو ایرانی حکام جہاز کے کاغذات، کارگو کی منزل اور عملے کی قومیت کی جانچ کرتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں