اسٹیو وٹکوف کا اہم بیان، کیا امریکا ایران مذاکرات اس ہفتے ہوں گے؟

اسٹیو وٹکوف نے ایف آئی آئی سمٹ میں ایران سے مذاکرات کی امید ظاہر کی، آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت کو مثبت قرار دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسٹیو وٹکوف، ایران سے مذاکرات کی امید کا اظہار

میامی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ امریکا کو امید ہے کہ ایران کے ساتھ اس ہفتے مذاکرات کے لئے ملاقاتیں ہو سکتی ہیں۔

اسٹیو وٹکوف نے ایف آئی آئی سمٹ (FII Summit) میں خطاب کرتے ہوئے مذاکرات کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ انکار کرتے ہیں مگر سب جانتے ہیں کہ بات چیت جاری ہے۔

انہوں نے آبنائے ہرمز سے بعض جہازوں کی آمدورفت کو مثبت اشارہ قرار دیا۔ وٹکوف کے مطابق یہ پیش رفت حالات میں ممکنہ نرمی کی علامت سمجھی جا رہی ہے۔

وٹکوف نے کہا کہ صدر ٹرمپ امن معاہدہ چاہتے ہیں مگر دباؤ بھی ضروری سمجھتے ہیں۔ انہوں نے ایران کے لیے 15 نکاتی منصوبے کا ذکر کیا اور جواب کی توقع ظاہر کی۔

یاد رہے کہ امریکا ایران میں یورینیم افزودگی کے خلاف ہے جبکہ ایران کا دعویٰ ہے کہ اس کا جوہری پروگرام شہری مقاصد کے لیے ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں