ایاز صادق نے کفایت شعاری مہم کے تحت بلٹ پروف گاڑی واپس کردی

ایاز صادق نے کفایت شعاری مہم کے تحت اپنی بلٹ پروف گاڑی واپس کر دی، سیکیورٹی گاڑیاں بھی چھوڑ دیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایاز صادق، کفایت شعاری مہم کے تحت بلٹ پروف گاڑی واپس

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کفایت شعاری مہم کے تحت بڑا اقدام کرتے ہوئے اپنی بلٹ پروف گاڑی واپس کر دی۔

ذرائع کے مطابق ایاز صادق نے سیکیورٹی اور پروٹوکول کے لیے فراہم کی گئی گاڑیاں بھی واپس کر دی ہیں اور آج پارلیمنٹ میں پرانے ماڈل کی سادہ کار میں پہنچے۔

پارلیمنٹ پہنچنے پر سیکیورٹی عملے نے انہیں عام گاڑی میں دیکھ کر روک لیا، تاہم شناخت کرانے پر عملے اور پولیس اہلکار حیران رہ گئے۔

سیکیورٹی حکام نے ایک سیکیورٹی گاڑی ساتھ رکھنے کی درخواست کی، لیکن ایاز صادق نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سادہ گاڑی ہی استعمال کریں گے۔

یاد رہے کہ یہ اقدام وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم کے تحت ایک مثال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں