پاکستان میں پہلے افقی تیل کنویں کی پیداوار کا آغاز

پاکستان میں پہلی بار افقی تیل کنویں سے پیداوار کا آغاز، حیدرآباد کے کنویں سے یومیہ 460 بیرل تیل حاصل ہو رہا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان میں پہلے افقی تیل کنویں کی پیداوار کا آغاز

حیدرآباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان میں پہلی مرتبہ افقی تیل کنویں سے پیداوار کا آغاز ہو گیا ہے۔ تیل و گیس کے شعبے میں یہ اہم کامیابی جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے حاصل کی گئی ہے۔

حیدرآباد کے پساکھی فیلڈ میں واقع کنویں نمبر 13 سے تیل دریافت ہوا ہے۔ پاکستان میں عمومی طور پر عمودی کنویں استعمال کیے جاتے ہیں، تاہم اس نئے کنویں سے یومیہ 460 بیرل تیل حاصل ہو رہا ہے۔ ڈرلنگ کے لیے جدید جیو اسٹیرنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے جو عالمی معیار کے مطابق ہے۔

یہ کامیابی پاکستان کے تیل و گیس کے شعبے میں ایک نئی پیشرفت کا مظہر ہے اور مزید ترقی کی راہیں کھول سکتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں