عوام نے تخریبی سیاست چھوڑ کر خوشحالی کا انتخاب کیا: نواز شریف

نواز شریف کا کہنا ہے کہ عوام نے تخریبی سیاست کو چھوڑ کر خوشحالی کا راستہ اختیار کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام نے تشدد، انتشار اور تخریبی سیاست کو مسترد کرتے ہوئے خوشحالی کا راستہ چن لیا ہے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر پوسٹ کرتے ہوئے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے ن لیگ کے امیدواروں کو مبارکباد دی۔ نواز شریف نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز کی محنت ملک کو درست راہ پر لے جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ ن لیگ نے حالیہ ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کی تمام 6 اور پنجاب اسمبلی کی 7 میں سے 6 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں