کراچی میں غیرقانونی افغانوں کیخلاف آپریشن پر مشتعل افراد کا پولیس پر حملہ

کراچی میں غیرقانونی افغانوں کے خلاف آپریشن کے دوران مشتعل افراد نے پولیس پر حملہ کیا اور حراست میں لیے گئے افغانوں کو چھڑا لیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ اور جمالی گوٹھ میں پولیس نے غیرقانونی افغان باشندوں کے خلاف آپریشن کیا۔ اس دوران مشتعل افراد نے پولیس پر حملہ کیا اور فائرنگ کی۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملے کے باعث پولیس موبائل کو نقصان پہنچا لیکن اہلکار محفوظ رہے۔ آپریشن کے دوران پولیس نے غیرقانونی طور پر مقیم افغانوں کو حراست میں لیا تھا۔

حملہ آوروں نے پولیس پر حملہ کرکے حراست میں لیے گئے افغانوں کو چھڑا لیا۔

اس واقعے نے علاقے میں سکیورٹی کی صورتحال کو مزید خراب کر دیا ہے، جبکہ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں