آبنائے ہرمز کو نہ کھولا تو امریکہ ایرانی بجلی گھروں کو نشانہ بنائے گا۔ ڈونلڈٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو 48 گھنٹے کی مہلت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز نہ کھولی گئی تو ایران کے بجلی گھروں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آبنائے ہرمز نہ کھلنے پر ایران کے بجلی گھر نشانہ بنیں گے، ٹرمپ

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو 48 گھنٹے کی مہلت دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر تہران نے آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر نہ کھولا تو امریکہ ایران کے بجلی گھروں کو نشانہ بنائے گا۔ یہ بیان انہوں نے ہفتے کے روز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر دیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکی کارروائی کا آغاز ایران کے سب سے بڑے بجلی گھر سے ہوگا، تاہم ان کی جانب سے کسی مخصوص تنصیب کا ذکر نہیں کیا گیا۔ ان کا بیان امریکی مشرقی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 44 منٹ پر جاری ہوا، جس سے دی گئی مہلت پیر کی رات تک کی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پہلے ہی کہا تھا کہ ایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملے کی صورت میں تہران کسی قسم کا ضبط نہیں دکھائے گا۔ آبنائے ہرمز مارچ کے آغاز سے متاثر ہے، جس کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں