پاکستان کے تین ٹیلی کام آپریٹرز کو فائیو جی اسپیکٹرم لائسنس جاری کر دیے گئے، وزیر اعظم نے نیلامی کو سراہا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کے تین ٹیلی کام آپریٹرز کو فائیو جی اسپیکٹرم لائسنس جاری کر دیے گئے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کو سراہا اور کہا کہ یہ جدید انقلابی دور میں شاندار اقدام ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کا فروغ صنعت، زراعت اور آئی ٹی سیکٹر میں اہم مقام رکھتا ہے اور ہم پاکستان کے ہر کونے، گاؤں اور دیہاتوں میں ٹیکنالوجی لے کر جائیں گے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی شفاف طریقے سے کی گئی ہے۔ انہوں نے قانونی چیلنجز کو حل کرنے پر ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ اعظم نذیر تارڑ نے قانونی مسائل کے حل میں بہترین تعاون کیا۔















