امریکی و اسرائیلی حملوں میں ایرانی و دیگر ممالک میں شدید جانی نقصان

امریکا و اسرائیل کے حملوں میں 1,348 ایرانی شہید اور 17,000 سے زائد زخمی ہوئے، دیگر ممالک میں بھی جانی نقصان ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکی و اسرائیلی حملوں میں ایرانی و دیگر ممالک میں شدید جانی نقصان

مشرق وسطیٰ: (رائیٹ ناوٴ نیوز)

مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور حملوں کے نتیجے میں مختلف ممالک میں جانی نقصان کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان حالیہ تنازع میں ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایک ہزار 348 ایرانی شہید جبکہ 17 ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔ ایرانی حملوں کے نتیجے میں اسرائیل میں 15 افراد ہلاک اور 2 ہزار 975 زخمی ہوئے جبکہ 15 امریکی ہلاک اور 140 زخمی ہوئے۔

اسی طرح خطے کے دیگر ممالک میں بھی جانی نقصان ہوا۔ متحدہ عرب امارات میں 6 افراد ہلاک اور 141 زخمی جبکہ کویت میں 6 افراد جاں بحق اور 101 زخمی ہوئے۔ شام میں 4 افراد جاں بحق جبکہ عمان میں 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے۔

بحرین میں 2 افراد جاں بحق اور 59 زخمی جبکہ سعودی عرب میں 2 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوئے۔ حالیہ کشیدگی کے دوران ایک فرانسیسی شہری ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوئے۔ قطر میں 16 اور اردن میں 14 افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ لبنان پر اسرائیلی حملوں میں 717 افراد جاں بحق اور ایک ہزار 793 زخمی جبکہ عراق میں 22 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوئے۔

دیگر متعلقہ خبریں