امریکا نے عارضی طور پر روسی تیل پر پابندیاں اٹھا لیں، سپلائی میں اضافہ ہوا۔ یہ چھوٹ 11 اپریل تک جاری رہے گی۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا نے عارضی طور پر روسی تیل پر عائد پابندیاں اٹھا لی ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ نے اعلان کیا کہ یہ چھوٹ 11 اپریل تک جاری رہے گی۔ امریکی وزیرخزانہ اسکاٹ بیسینٹ نے کہا کہ اس اقدام سے روس کو فائدہ ہو سکتا ہے لیکن پابندیوں کی یہ چھوٹ مختصر مدت کے لیے ہے۔
امریکی ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی تیل کی سپلائی گزشتہ ہفتے 16 لاکھ بیرل بڑھ کر 2.17 کروڑ بیرل ہو گئی۔ چین نے روس سے 1.24 کروڑ بیرل تیل خریدا، جبکہ بھارت کی خریداری 2 لاکھ بیرل اضافے سے 86 لاکھ بیرل تک پہنچ گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ترکیے کی بندرگاہوں پر روسی تیل کی ترسیل 7 لاکھ بیرل رہی جبکہ امریکی چھوٹ ملنے کے بعد بھارتی ساحلوں پر 3 کروڑ بیرل روسی تیل پہنچا۔ بھارت آئندہ ہفتے 50 لاکھ بیرل روسی تیل وصول کرنے والا ہے۔












