روس نے ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں محاذ آرائی کے خاتمے پر زور دیا ہے۔
ماسکو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) روس نے ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ میں محاذ آرائی کے خاتمے کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ روسی وزارت خارجہ نے اسرائیل اور امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف جارحیت ختم کریں اور مذاکرات کی طرف واپس آئیں۔
ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ ایرانی تنازعے میں بے قابو اضافہ تشویش کا باعث ہے۔ امریکی اور اسرائیلی حملوں سے ایران کے بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ کو خطرہ لاحق ہے اور یہ حملے ایران میں آئی اے ای اے کی نگرانی کے عمل میں رکاوٹ پیدا کر رہے ہیں۔
روسی وزارت خارجہ کے مطابق بوشہر نیوکلیئر پلانٹ کے قریب دھماکے ہو رہے ہیں، جس سے عالمی جوہری توانائی ایجنسی سے صورتحال کا غیرجانبدار اور تکنیکی جائزہ لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔












