ایران جنگ کے خاتمے کے اعلان پر خام تیل کی قیمت میں 8٪ کمی

امریکی صدر ٹرمپ کے ایران جنگ جلد ختم ہونے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 8 فیصد کمی دیکھی گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران جنگ کے خاتمے کے اعلان پر خام تیل کی قیمت میں 8٪ کمی

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران جنگ کے جلد خاتمے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھی گئی۔

صدر ٹرمپ کے اعلان کے بعد برطانوی خام تیل کی قیمت 8 فیصد کم ہو کر 90 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 87 ڈالر فی بیرل پر آ گئی۔

صدر ٹرمپ نے امریکی ٹی وی سی بی ایس کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا کہ ایران کے خلاف جنگ بڑی حد تک مکمل ہو چکی ہے اور اس کے خاتمے کے قریب ہے۔

صدر نے ری پبلکن کانفرنس میں تیل سے متعلق پابندیاں ختم کرنے کا بھی اعلان کیا تاکہ قیمتوں میں کمی لائی جا سکے۔

گزشتہ روز خام تیل کی قیمت 119 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی تھی، جس کے بعد جی 7 ممالک نے ہنگامی ذخائر کے استعمال کا اشارہ دیا تھا، آج کے اعلان کے بعد قیمتوں میں مزید کمی دیکھی گئی۔

دیگر متعلقہ خبریں