لیاقت بلوچ نے محمود خان اچکزئی اور اسد قیصر سے ملکی سیاسی و سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ ان رہنماؤں نے موجودہ سیاسی و سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ پاکستان کے تحفظ کے لیے پوری قوم متحد ہے اور سیاسی بحرانوں کے حل کے لیے قومی قیادت کو کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے۔
انہوں نے بلوچستان کی صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسائل کا حل قومی اتفاق رائے سے تلاش کیا جائے۔ بلوچ نے افغانستان میں طالبان قیادت کو عوامی امنگوں کے مطابق کام کرنے اور پاکستان و ایران سے معاملات بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کو ایرانی محاذ پر شکست کا سامنا ہے۔ جماعت اسلامی بلوچستان قیادت اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں جرگہ پروگرام منعقد کرے گی تاکہ مسائل کے حل کے لیے جامع حکمت عملی تیار کی جا سکے۔














